اسلام آباد: ہالینڈ کے سفارتخانے نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر سفارتخانہ بند ہونے کی اطلاعات کی تردید کردی۔
اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ہالینڈ کے سفارتخانے کو سیکیورٹی خدشات کی بناء پر بند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کی سفارتخانے نے تردید کی ہے۔
ڈچ سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سفارتخانہ گزشتہ ہفتے تعمیراتی کام کے سبب 2 روز کیلئے بند کیا گیا تھا جو اب کھلا ہوا ہے، صرف ویزا جاری کرنے کا عمل عارضی طور پر روکا گیا تھا۔
بیان کے مطابق پاکستان میں ہالینڈ کے سفارتخانے سے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ سفارت خانے سے قونصلر سروسز بھی دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔