کینیڈین صوبائی حکومت کے توانائی منصوبے کی حمایت میں ٹرک و ٹرالرز کی ریلی

البرٹا،البرٹا کی صوبائی حکومت کی جانب سے توانائی کے منصوبوں کی جدوجہد میں کی حمایت کی یقین دہانی کیلئے سیکڑوں رہائیشیوں نے شمال مغربی البرٹا میں ٹرک اور ٹرالرز کا کابہت بڑا قافلہ نکالا۔
ٹرک اور ٹرالرز کے آٹھ کلومیٹر طویل قافلے میں بڑے بڑے ٹرک ،ٹرالرزاورپک اپس شامل تھے جنہوںنے ایڈمنٹن سے 165کلومیٹر دور وائٹ کورٹ کی طرف سے حمایتی قافلے کی ریلی نکالی تھی ۔
صوبائی حکومت کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کو کسی خاص گروپ کی حمایت یا فنڈنگ حاصل نہیں تھی ، ریلی زبانی طورپر چلنے والی مہم اورفیس بک پر چلائی جانے والی مہم کے بعد استوار ہوئی تھی ۔
ریلی کے آرگنائزر بلین لیوس نے بتایا کہ ریلی کیلئے کسی نے فنڈنگ نہیں کی تھی بلکہ ریلی میں شریک البرٹا کے تمام رہائشیوں نے اپنی جیب سے ریلی میں شرکت کے اخراجات ادا کئے تھے ۔