ڈیموکریٹ رکن نینسی پلوسی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرمنتخب

واشنگٹن:ڈیموکریٹ رکن نینسی پلوسی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرمنتخب ہوگئی ہیں،امریکی میڈیاکے مطابق ڈیموکریٹ رکن نینسی پلوسی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرمنتخب ہوگئی ہیں،امریکامیں ہونے والے مڈٹرم الیکشن کےبعدامریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کوبرتری حاصل ہوئی ہے جس کے بعد انہوںنے نینسی پلوسی اسپیکر نامزد کیا تھا، اسپیکر منتخب ہونے کے بعدنینسی پلوسی نےایوان نمائندگان کی نئی اسپیکرکےعہدےکاحلف بھی اٹھا لیا ہے، واضح رہے کہ نینسی پلوسی 2007 سے2011 تک بھی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکررہ چکی ہیں، اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرناچاہتی ہوں لیکن امریکا اور میکسیکوکی درمیانی سرحد پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ دیوارکی تعمیر کی حمایت نہیں کرونگی،ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کوووٹ کاحق ملنےکےسوسال مکمل ہونےپراسپیکرمنتخب ہوناان کیلئے باعث فخر ہے۔