اپوزیشن مل کر بریگزٹ کا معاملہ حل کرے۔برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم تھرےسامے نے کہا ہے کہ میری ذمہ داری ہے کہ عوام کی خواہش پر عمل کرائوں،بریگزٹ پر ریفرنڈم میں عوامی خواہشات کا احترام کیا جائے گا،اپوزیشن مل کر بریگزٹ کا معاملہ حل کرے۔

نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں اپنے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھرےسامے نے کہا ہے کہ میری ذمہ داری ہے کہ عوام کی خواہش پر عمل کرائوں۔

انہوں نے کہا کہ بریگزٹ پر ریفرنڈم میں عوامی خواہشات کا احترام کیا جائے گا،اپوزیشن مل کر بریگزٹ کا معاملہ حل کرے،اراکین پارلیمنٹ قومی مفاد کو ملحوظ خاطررکھے۔

برطانوی وزیراعظم نے اپوزیشن کو مسئلہ کے حل کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، اپوزیشن آئے اور بریگزٹ کامعاملہ حل کرے

انہوں نے کہا کہ کل سے مختلف جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقاتیں شروع ہونگی،تمام جماعتوں کو دعوت دیتی ہوں کہ آئیں مل کر مسئلہ کاحل نکالیں۔