بھارت کی ایک عدالت نے ہندوؤں اور سکھوں کے مذہبی رہنما اورڈیرہ سچا سودا کے چیف گرمیت رام سمیت 4افراد کو صحافی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی ہے، 16 سال قبل ہریانہ میں صحافی رام چندر چھترپتی کو قتل کردیا گیا تھا۔
ملزمان کو سزا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سنائی گئی،اس موقع پر ہریانہ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ کورٹ کمپلیکس کے اطراف بھی سخت نگرانی کی گئی تھی۔
51سالہ گرمیت رام پہلے ہی روہتک کی سناریا جیل میں دو پیروکار خواتین کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 20سال قید کی سزاز کاٹ رہا ہے۔