برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی تاہم حادثے میں شہزادہ فلپ محفوظ رہے ۔
بکنگھم محل کے ترجمان نے بتایا کہ شہزادہ فلپ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس دوران وہ زخمی ہونے سے محفوظ رہے تاہم اس حادثے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہزادے کی گاڑی کو حادثہ سینڈنگم اسٹیٹ کے قریب پیش آیا اور ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکراگئی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
ترجمان نے بتایا کہ احتیاطا شہزادہ فلپ کا اسپتال میں طبی معائنہ بھی کیا گیا ہے۔