کراچی اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں دن کے وقت آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز کراچی شہر کے شمال میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔