افغانستان میں ایک تقریب پر بمباری کے نتیجے میں 25 شہری جاں بحق گئے افغان طالبان نے مارے جانے والے تمام افراد کو عام معصوم شہری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں طالبان جنگجو محفوظ رہے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے لوگر میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران افغان فضائیہ کی بمباری سے 25 جنگجو مارے گئے جب کہ11افراد زخمی ہیں۔
افغانستان میں طالبان کی دھمکیوں پر ریڈیو اسٹیشن بند کردیا گیا دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فضائیہ کی لوگر میں کی گئی فضائی بمباری میں 24معصوم شہری ہلاک اور10زخمی ہوگئے جب کہ طالبان جنگجو محفوظ ہیں۔
افغانستان انڈیپینڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن کے اعداد و شمار کے تحت رواں برس طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپ میں596شہری ہلاک اور1ہزار 892زخمی ہوئے ہیں،ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں733بچے شامل ہیں۔