امریکاسعودی عرب پر حملے کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کیلیے تیار
ہم جانتے ہیں کہ ان حملوں میں کون ملوث ہے، حملے کے لیے نشانہ بھی باندھ لیا ہے۔ٹرمپ
امریکی صدر کا آئندہ انتخاب میں دوبارہ صدر منتخب ہونےکا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملے کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کیلیے تیار ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پرحملے کے بعد تیل کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات کے باعث امریکی ایندھن کے ذخائر سے تیل جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے، تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا،لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، مارکیٹ میں تیل کی وافر مقدار موجود ہے۔
Saudi Arabia oil supply was attacked. There is reason to believe that we know the culprit, are locked and loaded depending on verification, but are waiting to hear from the Kingdom as to who they believe was the cause of this attack, and under what terms we would proceed!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 15, 2019