اقوام متحدہ نے عراقی حکومت سے طاقت کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔فائل فوٹو
اقوام متحدہ نے عراقی حکومت سے طاقت کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔فائل فوٹو

عراق میں مظاہرے جاری۔ہلاکتوں کی تعداد 100 ہو گئی

عراق میں بے روزگاری، بدعنوانی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہو گئی۔

بغداد میں تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہو گئے، عراقی ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق مظاہروں میں اب تک سو افراد جاں بحق اور چار ہزار زخمی ہو چکے ہیں، زیادہ تر ہلاکتیں پولیس سنائپر شوٹر کی وجہ سے ہوئیں۔

ادھراقوام متحدہ نے عراقی حکومت سے طاقت کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے، عراقی شہری بے روزگاری، بدعنوانی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف یکم اکتوبر سے سڑکوں پر ہیں۔