افغانستان کے صوبےلغمان میں کار بم دھماکے میں 3فوجی ہلاک اور6 فوجیوں سمیت 43 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبے لغمان کے ضلع علیشنگ میں پولیس ہیڈ کوارٹرزکی عمارت کے باہرہونے والے دھماکے سے قریبی مدرسے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
افغان حکام کے مطابق دھماکے کے باعث مدرسے کے شیشے ٹوٹنے سے بچے زخمی ہوئے ہیں۔
افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام طالبان پرعائد کیا ہے جبکہ تاحال کسی بھی دہشت گرد گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔