مرنے والوں میں چار جوان اورایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شامل ہیں۔فائل فوٹو
مرنے والوں میں چار جوان اورایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شامل ہیں۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری۔مزید3کشمیری نوجوان شہیدکر دیے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع پلوامہ کے علاقےترال میں نام نہاد آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اورچادروچار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

آپریشن کے دوران قابض فورسز نے 3 نوجوانوں کو گرفتارکیا اورانہیں عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

دوسری جانب  ضلع راجوری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج  کا جونیئر کمیشنڈ آفیسر ہلاک ہوگیا جس کے بعد سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔