فرانس کی میری ٹائم سیکیورٹی فورس نے ٹرک میں چھپ کر غیرقانونی طور ملک میں داخل ہونے والے 31 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ ٹرک کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جو خود بھی پاکستانی ہے۔
فرانسیسی پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اطالوی (اٹالین) سرحد کے نزدیک موٹر وے پر شک کی بنیاد پرایک ٹرک کی چینکنگ کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کنٹینر میں موجود 31 پاکستانی تارکین وطن بشمول ڈرائیورکوحراست میں لے لیا گیا۔
ان افراد کے بارے میں امکان ظاہرکیا جارہا تھا کہ وہ تارکین وطن تھے جوغیرقانونی طریقے سے انگلینڈ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔
بعد ازاں غیرملکی خبر رساں اداروں نے بتایا کہ ان افراد کا تعلق مشرقی ایشیا ملک ویتنام سے تھا۔ یہ تمام افراد ایک ریفریجریٹرکنٹینر میں سفرکر رہے تھے جس کا درجہ حرارت تقریباً منفی 25 تھا
خیال رہے کہ کچھ روز قبل انگلینڈ میں ایک ایسے ہی کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔