تین روز قبل عدالت میں کم عمر حسینہ پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔فائل فوٹو
تین روز قبل عدالت میں کم عمر حسینہ پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔فائل فوٹو

برطانوی ملکہ حسن کوداعش جنگجو سے شادی اورمالی معاونت پر18ماہ قید

برطانیہ کی سابق کم عمر ملکہ حسن امانی نور کو داعش جنگجو سے آن لائن شادی کرنے اور تنظیم کی مالی مدد کرنے پر 18 ماہ کی سزا سنائی گئی جب کہ امانی نور کو داعش کی جانب راغب کرنے کے الزام میں 28 سالہ وکٹوریا ویبسٹر کو بھی 17 ماہ کے لیے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لیورپول کے مقابلہ حسن ’مس ٹین‘ میں کامیابی حاصل کرنے والی 21 سالہ امانی نور کو دو ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا، تین روز قبل عدالت میں کم عمر حسینہ پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔ اُن پر 20 ویں سالگرہ کے موقع پر داعش جنگجو سے آن لائن نکاح کرنے کا الزام تھا۔

امانی نور پر داعش کی مالی معاونت کرنے کا بھی الزام تھا جب کہ ان کے گھر سے ترکی کا ٹکٹ بھی ملا تھا جہاں سے وہ شام جا کر داعش میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی تھیں تاہم ملزمہ نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میرا ارادہ داعش میں شامل ہونا نہیں بلکہ اپنے شوہر سے ملاقات کرنا تھا۔