اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری کو کئی گولیاں ماریں۔فائل فوٹو
اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری کو کئی گولیاں ماریں۔فائل فوٹو

ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے فوج کوالرٹ کردیا

امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج کوالرٹ کردیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی جانب سے ممکنہ حملے کے پیش نظر ہرمون پہاڑکو بھی زائرین کیلیے بند کردیا گیا ہے۔اسرائیلی دفاعی حکام نے ٹوئٹر پرفیصلے کی تصدیق کی ہے تاہم گولن کی پہاڑیوں کے متعلق فی الحال کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئیں۔

خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کہاکہ جنرل سلیمانی کے قتل نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مذاحمت کو مزید دگنا کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ جنرل سلیمانی کا نہ ہونا تلخ ہے لیکن جدوجہد فتح تک جاری رہے گی اور مجرموں کی زندگی کو مزید تلخ بنا دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرامریکی فوج نے کارروائی کی اورغیرملکی  تنظیم ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اہلکاروں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈورن حملہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کیا گیا۔ پنٹاگان نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل سلیمانی عراق میں امریکی سفارتکاروں پرحملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کی فوجیں سینکڑوں امریکیوں کی ہلاکت اور ہزاروں کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔