امریکی ریاست مسی سیپی کے وسطی شہر جیکسن میں آتشزدگی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر میں آگ لگنے سے ماں اورچھ بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔جن کی عمریں ایک سے 33 سال کے درمیان تھیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاستی حکام نے بتایا ہے کہ واقعہ ہفتے کو رات ساڑھے بارہ بجے جیکسن شہر کے نواحی علاقے کلنٹن میں پیش آیا۔امریکی حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں اور بیوی کو بچانے کی کوشش میں گھرکا سربراہ بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں 33 سالہ ماں برٹنی پریسلے اوربچے 15 سالہ لینڈن،13 سالہ لین،12 سالہ لاسن،6 سالہ گریسن،4 سالہ میلکم اورایک سالہ فیلیسٹی شامل ہیں۔