واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔۔فائل فوٹو
واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔۔فائل فوٹو

روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹنے سے 15 افرادجاں بحق

بنگلہ دیش کے ساحلی علاقہ کاکس بازار سے روہنگیا کمیونٹی کے فراد کو لے کر ملائیشیا کی طرف روانہ ہوئی ایک کشتی خلیج بنگال میں ڈوب گئی جس کی وجہ سے 15 افرادجاں بحق اور40 دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ پیرکی رات پیش آیا،کشتی خلیج بنگال کے چیرادیپ میں سینٹ مارٹن جزیرہ کے نزدیک ڈوب گئی۔

بنگلہ دیش کے ساحل محافظ دستہ کے اسٹیشن کمانڈر لیفٹننٹ کرنل نعیم الحق نے بات چیت میں اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ اس حادثہ میں روہنگیا کمیونٹی کے 62 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔