45 برس میں پہلی بار اس خطے میں فائرنگ کی گئی،فائل فوٹو
45 برس میں پہلی بار اس خطے میں فائرنگ کی گئی،فائل فوٹو

بھارتی منت سماجت کے بعد چین نے پکڑے گئے 10فوجی رہا کردیے

مودی سرکارکی منت سماجت کے بعد چین نے لیفٹیننٹ کرنل اور3 میجر سمیت 10 بھارتی فوجی رہا کر دیے، سرحدی خلاف ورزی پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور76 کو زخمی کر دیا تھا۔

مسلسل مذاکرات، جگ ہنسائی اور بھارتی وزیروں کی منت سماجت کے بعد چین نے 10 بھارتی فوجی رہا کر ہی دیے، بھارتی فوجیوں کی رہائی کا فیصلہ میجر جنرل کی سطح پرمذاکرات کے بعد کیا گیا۔ رہائی پانے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل اور3 میجر بھی شامل ہیں، وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے والے 20 بھارتی فوجی ہلاک، 76 زخمی جبکہ کئی ہمیشہ کے لیے معذور ہوگئے۔

بھارتی اخبارنے انکشاف کیا کہ چینی فوج نے بھارتی فوجیوں کوخاردار ڈنڈوں سے مارا جس سے وہ موقع پر ہی ڈھیر ہو گئے اور بھارتی فوج میں بددلی پھیل گئی۔

دونوں ممالک میں 1996 میں ہونے والے معاہدے کے مطابق بندوق اور دھماکہ خیز مواد کے استعمال پر پابندی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کے بعد چین سے معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

معاملے پر روس اور امریکا نے بھی بھارت کی مدد کرنے سے انکارکردیا تھا، چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی سرکار پر سکتہ طاری ہے۔