کورونا وائرس کی وجہ سے ہماری دنیا بدل چکی اوراب نئے ایس او پیز ہماری زندگیوں کا حصہ بننے لگے ہیں جن سے انکارکسی بڑی مصیبت کا باعث بن سکتا ہے۔
ایساہی ایک تاریخ ساز واقعہ امریکہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک مسافرکواس لیے جہاز سے اتاردیا گیا کیونکہ انہوں نے ماس پہننے سے انکارکردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی ایئرلائنز سے اس وقت ایک مسافرکو نیچے اتار دیا گیا جب اس نے ضابطہ اخلاق کے مطابق ماسک پہننے سے انکارکردیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ امریکہ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
American Airlines kicked a passenger off a flight after he refused to wear a face mask. https://t.co/wpcduMdqN6
— USA TODAY (@USATODAY) June 18, 2020
برینڈن اسٹار جو نیویارک سے ڈیلس ایئرپورٹ کے لیے پرواز میں سوار تھے انھیں ماسک نہ پہننے کی وجہ سے نیچے اترنے کا کہا گیا۔