نوازشریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے ،وہ گزشتہ ایک ہفتے سے راولپنڈی کے ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے اور دو روز سے ان کی حالت تشویشناک تھی تاہم کچھ دیر قبل ان کا انتقال ہوگیا ہے جس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے ۔
سابق جج ارشد ملک نے نوازشریف کو نیب ریفرنس میں سزا سنائی تھی تاہم بعدا زاں ویڈیو اسکینڈل آنے پ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا جس کے بعد جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے نوکری سے برخاست کردیا تھا،جج ارشد ملک نے انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔