امیرالبحرایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہارکیا۔فائل فوٹو
امیرالبحرایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہارکیا۔فائل فوٹو

زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مطاہرہ

پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلزکی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلزکی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا،اس مظاہرے کا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلزکی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، اوراس مظاہرے کا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی مشاہدہ کیا۔

اس موقع پرامیرالبحرایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، ہمارے جوان اورآفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کی حفاظت کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔