رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو
رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو

جج نے اہم پیغام شہبازشریف تک پہنچانے کا کہہ دیا

خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاﺅسنگ ریفرنس پر سماعت کے دوران جج احتساب عدالت نے کہاکہ خواجہ صاحب کوروناپھیل رہا ہے،عدالت میں مجمع لگ جاتاہے،کل شہبازشریف کی پیشی پربھی بہت مجمع لگا رہا، آرڈردینے سے پہلے آپ کوکہنا چاہتا ہوں اس معاملے کودیکھیں۔جج احتساب عدالت نے کہاکہ میراپیغام شہبازشریف تک پہنچادیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس پرسماعت ہوئی،خواجہ سعداورسلمان رفیق نے حاضری مکمل کرائی۔

جج احتساب عدالت نے کہاکہ خواجہ صاحب کوروناپھیل رہا ہے،عدالت میں مجمع لگ جاتاہے،کل شہبازشریف کی پیشی پربھی بہت مجمع لگا رہا، آرڈردینے سے پہلے آپ کوکہناچاہتاہوں اس معاملے کودیکھیں۔جج احتساب عدالت نے کہاکہ میراپیغام شہبازشریف تک پہنچادیں،

جج جوادالحسن نے کہاکہ کمرہ عدالت میں غیرضروری افرادکونہ لایاجائے،صحت ضروری ہے،کوروناسے کوئی نقصان نہ ہوجائے،عدالت نے سعدرفیق کوحاضری لگاکرجانے کی اجازت دیدی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے سماعت کی۔