پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگلے سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے۔
اجلاس میں کراچی کے ارکان پارلیمنٹ نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں تاخیر پر سوالات اٹھا دیے،وزیراعظم نے کہاکہ پہلی دفعہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے، کراچی کو صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،صوبائی حکومت ساتھ دے نہ دے، ہم اپنی ذمے داری ادا کریں گے۔