فائل فوٹو
فائل فوٹو

اوتھل میں تیز رفتارکوچ الٹ گئی۔ 15 مسافر جاں بحق

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں تیز رفتارکوچ الٹ گئی۔ ٹریفک حادثے میں 15 مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق ضلع لسبیلہ کے علاقہ اوتھل کے قریب تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 15 مسافر جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے جن میں خواتین، بچے اورمرد شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مسافر کوچ بلوچستان کے علاقے پنجگور سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث زیرا کے مقام پر الٹ گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، 3 بچے اور 7 مرد شامل ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔