جرمنی میں کلینک پر حملہ۔ 4 افراد ہلاک
پولیس نے کارروائی کے بعد حملہ آورکو گرفتار کرلیا جو کلینک کا سابقہ ملازم ہے۔
April 29, 2021 · بام دنیا
ابتدائی چھان بین کے مطابق موت تشدد کی وجہ سے ہوئی ۔فائل فوٹو
جرمنی میں ایک کلینک پر حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں ایک کلینک پر معمر شخص نے حملہ 4 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی چھان بین کے مطابق موت تشدد کی وجہ سے ہوئی ۔ پولیس نے کارروائی کے بعد حملہ آورکو گرفتارکرلیا جس کی عمر51 سال ہے اور وہ کلینک کا سابقہ ملازم ہے، حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔