طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا ۔ فائل فوٹو
طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا ۔ فائل فوٹو

بھارتی ایئر فورس کا طیارہ ”مگ 21“ گر کر تباہ ۔ پائلٹ ہلاک

بھارتی ایئر فورس کا ’’مگ 21 طیارہ‘‘گرکرتباہ ہو گیا اور حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر ابھینو چوہدری طیارے کو اڑا رہے تھے کہ دوران پرواز فنی خرابی کے باعث طیارہ صوبہ پنجاب کے علاقے’ موگا‘ میں گر کر تباہ ہو گیا ۔

بھارت میں یہ حادثہ گزشتہ رات ایک بجے پیش آیا ، طیارہ بھارتی پنجاب کے شہر موگا کے علاقے ’ لانگیانا خرد ‘ میں گر کر تباہ ہوا ۔ بھارتی فضائیہ کا کہناہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا ۔ بھارتی فضائیہ کا کہناتھا کہ معاملے کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔