یہ واضح نہیں ہوسکا بمباری کس نے کی۔فائل فوٹو
یہ واضح نہیں ہوسکا بمباری کس نے کی۔فائل فوٹو

ایتھوپیا میں انتخابات۔بمباری کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک

افریقی ملک ایتھوپیا میں ووٹ گننے کا عمل جاری ہے تاہم اسی دوران ایک مصروف بازار میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں اداے کے مطابق ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں انتخابی عمل کے دوران جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک بڑے اور مصروف بازار پر فضائی بمباری بھی کی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا بمباری کس نے کی۔اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 30 لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ جائے وقوعہ پر درجن سے زائد ایمبولینسیں ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال لانے کے لیے انتظامیہ جنگجو گروپ سے مذاکرات میں مصروف ہے۔اقوام متحدہ کے حکام نے بھی نام نہ بتانے کی شرط پر عالمی خبر رساں ادارے کر بتایا کہ دو گروہ کے درمیان جنگ جاری ہے اور حملے کی جگہ تک ریڈ کراس کی ایمبولینسوں کو رسائی نہیں دی جارہی ۔

واضح رہے کہ سیاسی بحران اور امن عامہ کی مخدوش صورت حال کا سامنا کرنے والے افریقی ملک ایتھوپیا میں گزشتہ روز ہی ایک سال کی تاخیر سے الیکشن کا انعقاد ہوا ہے اور ووٹ گننے کا عمل جاری ہے۔