جمہوریت کی خاطراستعفی دینے کا اعلان کرتا ہوں۔فائل فوٹو
جمہوریت کی خاطراستعفی دینے کا اعلان کرتا ہوں۔فائل فوٹو

 سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے استعفیٰ دیدیا

خرطوم: سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے فوج کے ساتھ متنازع معاہدے کے کچھ ہفتے بعد استعفی دے دیا۔

غیرملکی میڈٰیا کے مطابق سوڈان کے وزیراعظم عبد اللہ حمدوک نے فوج کے ساتھ نومبر2021 میں متنازع  سیاسی معاہدہ کیا تھا۔

ٹیلی ویژن پرخطاب میں سوڈانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کوتباہی سے روکنے کے لیے بھرپورکوشش کی لیکن جوکچھ کہا گیا ویسا نہیں کیا گیا۔جمہوریت کی خاطراستعفی دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ اب ملک کے حالت سنبھالنے کے لیےکسی اورکوموقع ملنا چاہیے۔

واضع رہے سوڈانی فوج نے اکتوبر2021 میں اقتدار پرقبضہ کرنے کے بعد عبد اللہ حمدوک کو گھرمیں نظربند کردیا تھا تاہم  نومبر میں اقتدارکی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد انہیں بحال کردیا گیا تھا۔