دبئی ائیرپورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ سے 3 اسرائیلی چوری کرتے ہوئے پکڑےگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ پیرکو پیش آیا تھا، اسرائیل سے آنے والے تین سیاحوں نے ڈیوٹی فری شاپ سے قیمتی شراب، چاکلیٹ اورگولڈ پلیٹڈ آئی فون چوری کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے تینوں اسرائیلوں کو حراست میں لے لیا جنہیں بعد ازاں اسرائیلی حکومت کی سفارتی کوششوں پر بھاری جرمانےکی ادائیگی کے بعد رہا کردیا گیا۔