کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لیاری کےعلاقے آگرا تاج میں عمارت کا پانچ منزلہ پورشن فوری طور گرانے کا حکم دیدیا۔
درخواست گزارکے مطابق چھیانوے گز زمین پر سات منزلہ عمارت میں پورشن بنائے گئے جس سے اہل محلہ کو شدید دشواری کا سامنا ہے، شہری اشفاق نے بتایا کہ علاقےکی گٹرلائن چاک ہوچکی ہیں، سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں، فوری طور تعمیرات کو روکا جائے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی کا کہنا تھا کہ آگرا تاج لیاری میں تو 8-8 منزلہ پورشن بنائے جارہے ہیں، جس پرعدالت کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔
عدالت نے ڈی جی، ایس بی سی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے، آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے پورشن سے متعلق گیس، بجلی اور پانی کی کنیکشن دینے سے بھی روک دیا ہے۔