خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو
خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو

ایران میں ٹرین کو حادثہ۔17 مسافر ہلاک،50زخمی

ایران میں ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 17 مسافر ہلاک اور50 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ٹرین ایران کے شہر مشہد سے یزد جا رہی تھی کہ اس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں 348 مسافر سوار تھے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ مشرقی ایران میں ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ریل کے پٹری سے اترنے کا یہ حادثہ پوری گاڑی کو پیش نہیں آیا بلکہ گاڑی کی 7 بوگیوں میں سے 5بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئی ہیں۔ لیکن ابھی تک حادثے کا سبب ظاہرکرنے والی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ یہ حادثہ بدھ کےروز صبح سویرے ایک صحرائی شہر طبس کے نزدیک پیش آیا ہے۔