فوجی چیک پوسٹ لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئی۔فائل فوٹو
فوجی چیک پوسٹ لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئی۔فائل فوٹو

منی پور،مٹی کا تودہ بھارتی فوج کے کیمپ پرآ گرا،64اہلکار دب گئے

نئی دہلی:بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران مٹی کا تودہ بھارتی فوج کے کیمپ پرآ گرا جس کے ملبے تلے دب کر17 اہلکار ہلاک ،47 لاپتہ ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ اب تک 17 افراد 14 فوجی اہلکار، دو تعمیراتی کارکن اور ایک نامعلوم شخص مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 47 لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں امپھال جریبام ریلوے پروجیکٹ میں تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا بڑا تودہ آن گرا۔ پروجیکٹ کی حفاظت کے قائم کی گئی فوجی چیک پوسٹ لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئی۔

مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے 100 سے زائد اہلکار دب گئے۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 8 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں سے ایک ریلوے ملازم اور7 فوجی اہلکار ہیں۔

ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی47 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔