بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2022 سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کرے گی۔اے سی سی عہدیداروں نے سری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قرار دیا ہے۔
اے سی سی عہدیدارکا کہنا ہے کہ سری لنکا کے موجودہ حالات میں ایونٹ ممکن نہیں۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سری لنکا کرکٹ نے بھی ایونٹ کی منتقلی پراتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ 2022 ستائیس اگست سے گیارہ ستمبر تک کھیلا جانا ہے ۔