9 افراد شدید زخمی، 14 لاپتا ہوگئے  ،  تلاش کیلئے آپریشن جاری

ویٹ لفٹر نوح دستگیرنے سونے کا تمغہ جیت لیا

برمنگھم:کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک کیلیے سونے کا تمغہ جیت لیا جب کہ شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا شاہ حسین کے ملک کیلئے پہلا میڈل جیتنے کے بعد پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن چار سو کلو گرام اٹھا کر بھارت۔آسٹریلیا، انگلینڈ، کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست دی اور نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستانی ویٹ لفٹر کی فتح کے بعد ویٹ لفٹنگ ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے سلور میڈل جب کہ بھارت کے گردیپ سنگھ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

دوسری جانب جوڈو کے مائنس نوے ویٹ کیٹیگری میں شاہ حسین نے برانر میڈل جیتا ہے، انہوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پرنتیج کو ناک آوٹ کرتے ہوئے یہ میڈل اپنے نام کیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر حکومت کی طرف سے نوح دستگیر بٹ کیلیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل آصف زمان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوح دستگیر بٹ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ وہ ہم سب کے ہیرو ہیں، واپس پہنچنے پر انکے اعزاز میں تقریب ہوگی جس میں انہیں 50 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔

کامن ویلتھ گیمز میں اگر کوئی پاکستانی سلور میڈل لیتا ہے تو اس کے لیے 30 جبکہ برانز میڈل جیتنے والے کے لیے 10 لاکھ روپے انعام ہے، اس طرح اولمپکس میں میڈل پانے والے کے لیے ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ رکھا گیا ہے۔