جانسن اینڈ جانسن نے 2023 میں دنیا بھر میں اپنے بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے امریکا میں صارفین کی حفاظت کے ہزاروں جاری مقدمات کی وجہ سے مصنوعات کی فروخت روک دی ہے، بے بی پاؤڈرکواب دنیا بھرکے پورٹ فولیو سے ہٹا دیا جائے گا۔
2020 میں کمپنی نے امریکا اور کینیڈا میں اپنے پاؤڈر کی فروخت بند کی تھی۔ اس پاؤڈر میں ایسبیسٹوس کا ایک قسم کا نقصان دہ فائبر پایا گیا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ یہ کینسرکی وجہ ہے۔
اس معاملے میں 35 ہزار خواتین نے بچہ دانی کا کینسرہونے پرکمپنی کے خلاف مقدمات درج کرائے تھے جس کی وجہ سے امریکا میں اس کی مانگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔
اس پرکمپنی نے فروخت میں کمی کا بہانہ بنا کر2020 میں امریکا اور کینیڈا میں بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کردی تھی تاہم اب بھی برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں فروخت کر رہی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اس بات پر قائم ہیں کہ بے بی پاؤڈرانسانی صحت کیلیے نقصان دہ نہیں اور استعمال کیلیے بالکل محفوظ ہے۔