واقعہ کرناٹک میں میں پیش آیا، شیو کمارکی بیوی نے طلاق کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی
واقعہ کرناٹک میں میں پیش آیا، شیو کمارکی بیوی نے طلاق کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی

بھارت: شوہر نے عدالت میں بیوی کا گلا کاٹ دیا، خاتون ہلاک

کرناٹک: بھارت میں ایک شخص نے فیملی عدالت میں  اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست کرناٹک میں واقعہ ضلع حسن کی فیملی عدالت میں پیش آیا جہاں شیو کمار اوراس کی بیوی نے طلاق کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی،عدالت کی جانب سے دونوں کی کائونسلنگ کی گئی جس پر وہ اپنی سات سالہ شادی کو بچانے اور ساتھ رہنے پر رضا مند ہوگئے،کائونسلنگ سیشن سے باہر نکلتے ہی شیو کمار نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی پر حملہ کردیا اور اس کے گلے پر وار کرکے فرارہونے لگا تاہم موقع پرموجود لوگوں نے اسے دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا،خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ملزم عدالت کے اندر تیز دھار آلہ لے جانے میں کیسے کامیاب ہوا۔