عمان: اردن میں مشترکہ فوجی مشقوں "چوکس شیر” کا آغازہو گیا جو 15 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ سعودی عرب اور پاکستان سمیت 27 ممالک شریک ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشقوں میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے شامل ہیں۔فوجی مشقوں کا مقصد تجربات کا تبادلہ، دہشت گردی کے انسداد میں مشترکہ پروگرام کے تصور کو پختہ بنانا، داخلی بحرانوں اور امن و امان کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی استعداد بہتر بنانا ہے۔
مشقوں میں شامل ممالک کے دستے سائبر سیکیورٹی کے خطرات، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کرنے کی صورت میں رونما ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے ساتھ دہشت گردی کے خطرات کے سدباب کی مشقیں کریں گے۔
مشقوں میں جرمنی، اٹلی، جاپان، ناروے، قازقستان، آسٹریا، سویڈن، قبرص، کینیا، یونان، پولینڈ، بیلجیئم، پاکستان، سعودی عرب، آسٹریلیا، عراق، لبنان، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، عمان،کینیا، مراکش اوراردن شریک ہیں۔