نئی دہلی: بھارت کی ریاست اترپردیش میں نماز پڑھنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ خاتون مقامی اسپتال میں داخل اپنے عزیز کی عیادت کے لئے آئی تھی۔ نماز کا وقت ہونے پر خاتون نے خالی کمرے میں نماز ادا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
Police has booked a Muslim woman in UP, India because she was praying Namaz in a hospital while visiting her relatives admitted there. pic.twitter.com/OCukuAQFme
— Ashok Swain (@ashoswai) September 23, 2022
پولیس نے اسپتال میں نماز پڑھنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مدھیہ پردیش میں مسلمان ماں اور بیٹے کو ہندوانتہاپسند عورتوں اور مردوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا ان پرتشدد کرنے والے مجمع کے خلاف کوئی کارووائی نہیں کی گئی۔