سعودی ولی عہد کا ملک میں ڈاؤن ٹاؤنز بنانے کا اعلان

ریاض (اُمت نیوز)سعودی ولی عہد اور سرمایہ کاری فنڈ کےسربراہ شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں ڈاؤن ٹاؤنز بنانے کا اعلان کیا ہے۔
ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق بڑے شہروں میں کثیر المقاصد بستیاں تعمیر کرنے کیلئے سعودی ڈاؤن ٹاؤن کمپنی قائم کی جائے گی۔ ڈاؤن ٹاؤن کمپنی پرائیوٹ سیکٹر کی شراکت سے 12 بڑےشہروں کا نیا بنیادی ڈھانچہ قائم کرے گی۔
ڈاؤن ٹاؤنز بستیاں بنانے سے کاروبار، سیاحت، تفریح اور آباد کاری میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع مہیا کریں گی۔
مدینہ منورہ سمیت بڑےشہروں میں ایک کروڑ مربع میٹر سے زیادہ رقبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔