کراچی:ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر مزید 2 روپے 2 پیسے سستا ہو گیا۔
جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر روپیہ ڈالرکے سامنے اوپر جاتا نظرآیا، کاروبار کے دوران ڈالرکی قدرمیں 2 روپے 2 پیسے کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 2 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 219 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر مزید 1.50روپے کی کمی سے 222روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/CEioLfHgcC pic.twitter.com/2eVOCr3FNI
— SBP (@StateBank_Pak) October 7, 2022