فائرنگ کا مشقوں کے دوران بھارتی فوج کے ٹی 90 ٹینک کی بیرل پھٹ گیا۔فائل فوٹو
فائرنگ کا مشقوں کے دوران بھارتی فوج کے ٹی 90 ٹینک کی بیرل پھٹ گیا۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کا ٹی 90 ٹینک پھٹ گیا۔ افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک

نئی دہلی: اتر پردیش میں جھانسی کے قریب فیلڈ مشق کے دوران T-90 ٹینک کا بیرل پھٹنے سے بھارتی فوج کے دو اہلکار ہلاک، ایک زخمی ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر جھانسی میں فوجی مشقیں جاری تھیں۔ فائرنگ کی مشقوں کے دوران بھارتی فوج کے ٹی 90 ٹینک کا بیرل پھٹنے سے جونئیر کمیشنڈ افسر سمیت دو فوجی اہلکار ہلاک اورایک زخمی ہو گیا۔

 ترجمان فوج کے مطابق فیلڈ فائرنگ رینج میں سالانہ فائرنگ کے دوران ایک ٹینک کا بیرل پھٹ گیا۔ اس ٹینک کو تین اہلکاروں پر مشتمل عملہ چلا رہا تھا۔ عملے کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی،انہیں فوجی ہسپتال بابینا منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔