اسکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے تھے۔فائل فوٹو
اسکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے تھے۔فائل فوٹو

ٹی20 ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ ہو گیا

ہوبارٹ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسرا اپ سیٹ ہو گیا۔ اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو زیر کر لیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے کوالیفائنگ  راؤنڈ میں دوسرا اپ سیٹ ہو گیا۔ اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے 161 رنزکے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ابتدائی وکٹ 20 رنز پر گری جس کے بعد دیگر کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے گئے، پوری ٹیم 18.3 اوور میں 118 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔جیسن ہولڈر 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے تھے۔

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے اوپنر جارج منسے 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ بارش کے باعث میچ کچھ دیر کے لیے رکا بھی رہا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کا کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ اس سے قبل گزشتہ روز میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔