۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگیاتھا۔فائل فوٹو
۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگیاتھا۔فائل فوٹو

بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ۔6 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹ اور 4 مسافروں سمیت6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کیدارناتھ سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوا۔

خوفناک حادثے کی ویڈیو میں، جہاں ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوا اس کے قریب کئی مقامی لوگوں اور دیگرزائرین کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے والی جگہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔