آسٹریلیا: ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے نویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں 4 قیمتی پوائٹس سمیٹ کرسپر12 مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے ، سری لنکا کی جانب سےکوشل مینڈس نے 44 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی ، ان کے علاقہ چیرتھ اسلنکا نے صرف 31 رنز بنائے۔
دیگر بلےبازوں میں پاتھون نسانکا 14، دھننجایا ڈی سلوا 0، بھانوکا راجا پاکسے 19 اور کپتان داسن شاناکا 8 رنز بناسکے، نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرین اور بس ڈی لیڈز نے 2، 2 جبکہ فریڈ کلاسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کا آغاز اچھا نہ رہا، میکس او ڈاؤڈ کے علاوہ کوئی بیٹر لنکن بالرز کے خلاف مزاحمت نہ کرسکا۔ انہوں نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں وکرم جیت سنگھ 7، بس ڈی لیڈز 14، کولن ایکرمین 0، ٹام کوپر 16، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 21، ٹم پرنگل 2 اور فریڈ کلاسن 3 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے 3، مہیش تھیکشنا 2 جبکہ لاہیرو کمارا ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز22 اکتوبر بروز ہفتے سے سڈنی میں ہورہا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلے گی ۔