دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا۔فائل فوٹو
دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا۔فائل فوٹو

ٹی20 ورلڈکپ،ایک اوراہم میچ کو بارش کی نظر لگ گئی

میلبرن: انگلینڈ اورآسٹریلیا کے مابین کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کا ایک اوراہم میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا، بارش کے باعث گراؤنڈ کے کئی مقامات پانی کی وجہ سے نرم پڑگئے تو امپائرز نہ میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

انگلینڈ اورآسٹریلیا کے مابین میچ نہ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے، جس کے ساتھ گروپ اے کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔

گروپ اے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ سری لنکا اورافغانستان کے 2،2 پوائںٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔