آسٹریلیا(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اپنا تیسرا میچ کل پرتھ میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلےگی تاہم میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے۔
قومی ٹیم ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنےکے لیے پرامید ہے۔
پاکستانی ٹیم کا پریکٹس سیشن، کھلاڑی گزشتہ شکستوں کو بھلاکر آگے بڑھنے کیلئے پرامید
رپورٹ کے مطابق پرتھ میں اس وقت موسم سرد اور درجہ حرارت 10 ڈگری ہے،کل پاکستان کے میچ کے دوران ہوا اور بارش کا امکان ہے، پرتھ میں کل دن (مقامی وقت) دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے۔
اتوار کو بارش کے امکانات اس وقت 50 فیصد سےکم ہیں، دو بجے 35، تین بجے 24 اور چار بجے 11 فیصد امکانات ہیں، پرتھ میں آج بھی کچھ دیر بارش ہوئی ہے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔