اسرائیل (اُمت نیوز)ووٹوں کی مکمل گنتی کے بعد حتمی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے دائیں بازو اتحاد نے 64 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نیتن یاہو کے دائیں بازو اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
نیتن یاہو کو حکومت بنانے کے لیے اسرائیل کے صدر کی طرف سے باضابطہ دعوت دی جائے گی۔
اسرائیلی وزیراعظم یائیر لاپد نے شکست تسلیم کرتے ہوئے نیتن یاہو کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔
ووٹوں کی مکمل گنتی کے بعد حتمی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے دائیں بازو اتحاد نے 64 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
اسرائیل میں حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 120 میں سے 61 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
Tags latest news latest urdu news