بھارت بنگلادیش میچ ردّ عمل

آفریدی کی رائے پر ڈیوڈ لائیڈ کا بھارت اور بنگلادیش میچ پرردّ عمل

آسٹریلیا(اُمت نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے میچ میں امپائرز کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر اب بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 2 نومبر کو کھیلے گئے بھارت اور بنگلادیش کے میچ پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ردعمل کو کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے ردّ عمل کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے بھارت اور بنگلادیش کے میچ پر کہا تھا کہ آئی سی سی بھارت کو کسی بھی طرح سیمی فائنل میں پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انگلینڈ کے سابق کرکٹر، کوچ اور کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شاہد آفریدی کا بیان طاقتور ہے۔ آئی سی سی کے احکامات نے امپائرز کو بیکار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔