ایران(اُمت نیوز)ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، تہران کا کہنا ہے یوکرین پر روسی حملے سے قبل روس کو ڈرونز فراہم کیے تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے یوکرین کی جنگ سے کئی ماہ قبل روس کو محدود تعداد میں ڈرون فراہم کیے تھے۔ یوکرین جنگ میں روس کی مدد کے لیے ڈرونز فراہمی کا مغربی ممالک کا الزام غلط ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یوکرین کے ساتھ دو ہفتے قبل یوکرین میں ایرانی ڈرونز کے استعمال سے متعلق الزامات پر بات کرنے پر اتفاق ہوا تھا، لیکن یوکرین طے شدہ ملاقات سے آخری لمحے پر دستبردار ہوگیا تھا۔
دوسری جانب یوکرینی وزارت خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل سے گریز کیا ہے۔
Tags latest news latest urdu news