ڈاکو شہریوں کے ہتھے

فیصل آباد:ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، 2 ساتھی فرار

فیصل آباد: فیصل آباد میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں تین ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے، ایک مبینہ ڈاکو کو اہلخانہ نے قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شہریوں نے قابو کئے گئے مبینہ ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔